کاروار:25/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ریاست کے ودھان سبھا انتخابات مئی مہینہ کے پہلے ہفتہ منعقد ہونا تقریبا ً طئے مانا جارہاہے۔ جس کے لئے ریاستی الیکشن کمیشن ابھی سے اپنی تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔ 25اکتوبر کو رائے دہندگان کی فہرست (ووٹر لسٹ ) کو جاری کرنا تھا لیکن اس کو تھوڑا آگے کئے جانےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ مگر ضلع الیکشن آفیسران بھی انتخابات کی تیاریوں میں ہیں، خاص کر ووٹر لسٹ اورپولنگ بوتھ مراکز کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اترکنڑا ضلع میں کل 11،28،836رائے دہندگان (ووٹرس) ہیں تو 11نئے پولنگ بوتھ سمیت کل 1434پولنگ بوتھ ہونگے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق 10 دیہی مقامات پر اور ایک شہری مقام پر نئے پولنگ مراکز قائم کئے جائیں گے۔ 19پولنگ مراکز کے ووٹروں کو منتقل کیاگیا ہے۔ 4پولنگ مراکز کی جگہوں کو بدلا گیا ہے اور ایک پولنگ مرکز کانام بھی بدل دیا گیا ہے۔ہر ایک پولنگ بوتھ میں 787ووٹروں کو شمار کیاگیا ہے۔
حلقہ کل رائے دہندگان (ووٹرس) پولنگ بوتھ +نئے
کاروار 217269 262
بھٹکل 212825 248
کمٹہ 178013 215
ہلیال 170930 215
سرسی 184492 264
یلاپور 165307 227
ہلیال میں 1،کمٹہ 2، بھٹکل 4،یلاپور 3دیہی علاقوں میں اور کاروار شہری سطح پر 1پولنگ مرکز کی پیش کش کی گئی ہے۔ کاروار، کمٹہ ، سرسی ، یلاپور فی کس 4اور بھٹکل کے 3پولنگ مرکز کو منتقل کیا جارہاہے۔ کاروار2،سرسی ، یلاپور میں ایک ایک پولنگ مرکز کی جگہیں بدلی جارہی ہیں ۔ بھٹکل کے ایک پولنگ مرکز کانام بدلے جانے کی الیکشن کمیشن دفتر کے ذرائع نے جانکاری دی ہے۔